ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اناہزارے نے وزیر زراعت کو لکھا خط،قانون واپس نہ لینے پر بھوک ہڑتال کا اعلان

اناہزارے نے وزیر زراعت کو لکھا خط،قانون واپس نہ لینے پر بھوک ہڑتال کا اعلان

Tue, 15 Dec 2020 12:43:45    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مودی حکومت کے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلا رہے کسانوں کی حمایت میں سماجی کارکن انّا ہزارے بھی کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کو الٹی میٹم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر قانون واپس نہیں لیے گئے تو بھوک ہڑتال شروع کیا جائے گا۔

انھوں نے مرکزی وزیر زراعت کو اس سلسلے میں ایک خط تحریر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’اگر قانون واپس نہیں ہوئے تو مرکز کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھوں گا۔‘‘


Share: